
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافےکے بعد پسنجراور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بالتریب 10اور5فیصد
اضافہ کر دیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے 15 فیصد کرائے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔وزارت ریلوے نے مسافروں پرمعاشی بوجھ کم کرنے کے لیے فریٹ ٹرینوں کا 5فیصد جبکہ مسافر ٹرینوں کا 10 فیصد کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔ ترجمان کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ یکم نومبر سے اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ 5 نومبر سے ہوگا۔




































