
ملتان (رپورٹ :طلحہ صدیقی /بلال صدیقی )سرائیکی کے لیجنڈ شاعرشاکر شجاع آبادکی پھر طبعیت خراب ہوگئی ، کسمپرسی کےعالم میں موٹر سائیکل پر
اسپتال جاتے ہوئے ان کی ویڈیو وائرل ہوئی تو وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار نے بھی نوٹس لے لیا ۔
سرائیکی کے لیجنڈ شاعر طویل عرصےسے علیل ہیں۔،مگر کسمپرسی کی زندگی بسر کررہے ہیں ۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ان کی طبعیت انتہائی ناساز ہےاور وہ موٹرسائیکل کے ایک طرف جھکے ہوئے ہیں اور انہیں اس خراب حالت میں اسپتال منتقل کرنے کیلئے بیٹھایا جا رہا ہے ۔
شاکر شجاع آباد کی ویڈیووائرل ہونے پر وزیر اعلیی پنجاب عثمان بزدار نے نوتس لیا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کے حکام کو شاکر شجاع آبادی کے علاج معالجے کیلئے ہدایات جاری کر دیں ۔علاج معالجے کےتمام اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔




































