
کراچی (نمائندہ رنگ نوڈاٹ کام )حریمِ ادب کراچی کے تحت آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کےحسینہ معین ہال میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں
شہر کی مایہ ناز خواتین شعراء نےحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔
محفل گلہائے عقیدت سے خطاب کرتےہوئےہوئے نگران اعلی حریم ادب اسماء سفیر نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے قبل دنیا کے حالات اور آپ کے دنیا سے جانے کے بعد کے حالات پوری دنیا کےلیے رہنمائی ،راہ ہدایت اور نظام فلاح انسانیت پر مشتمل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی پوری حیات طیبہ حق و باطل کی کشمکش پراور کامیابیوں پرمشتمل ہے۔اس محفل کا کا حصہ بننے کےبعد بعد ہم اپنے اندر ایمان و کردار کی ایک نئی روح لے کر آ ئیں۔
ابتدائی خطاب کرتے ہوئے نگراں حریم ادب عشرت زاہد نےمنتظمین اورآرٹس کونسل کےذمہ داران کےتعاون کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ معاشرے میں مثبت ادبی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رہے ۔
انہوں نے کہا کہ نعتیہ کلام کے ساتھ سیرتِ نبوی کےمختلف واقعات بھی سامنےلائے جائیں گےتاکہ اسوہ حسنہ سے رہنمائی لینے کا جذبہ دلوں میں اجاگر ہوسکے ۔
معروف ٹی وی اینکر پرسن فرحانہ اویس اور نصرت حارث نے بھی سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اصولوں پر عمل کرنےپر زوردیا اس موقع پر شاعرات نے حبِ رسول اور عقیدتِ رسول پر مشتمل کلام پیش کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری حریم ادب ڈاکٹرعزیزہ انجم اور فرحی نعیم بھی موجود تھیں۔ نظامت کے فرائض عالیہ زاہد بھٹی اور ثمرین احمد نے انجام دئیے۔
خواتین شعراء میں ڈاکٹر نزہت عباسی، پروین حیدر، ناہید عظمی، زینت کوثر لاکھانی، اسماء صدیقہ، سمیرا غزل، آمنہ رومیصہ زاہدی، ارم شفیق، ادیبہ فریال انصاری و دیگر موجود تھیں۔




































