
ملتان( نمائندہ رنگ نو) ملتان میں مسلم گرلز ہائی ا سکول میں خاتون ٹیچر کی گاڑی کی ٹکر سے ایک طالبہ جاں بحق ،جبکہ تین طالبہ زخمی ہوگئیں ۔
جاں بحق ہونے والی طالبہ عمارہ نویں کلاس کی طالبہ تھی۔ زخمی طالبات کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا .اسکول ٹیچر کی گاڑی کی ٹکر سے سکول طالبہ کی ہلاکت کا معاملہ پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے نوٹس لے کر تحقیات کا حکم دے دیا ۔
جبکہ ڈپٹی کمشنر ملتان نےہسپتال انتظامیہ کو زخمی بچیوں کے بہترین علاج معالجہ کا بھی حکم دے دیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ
واقعہ کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔




































