
کراچی (نمائندہ رنگ نو) ہیو من رائٹس فورم پاکستان کےتحت کراچی پریس کلب پرکراچی سمیت سندھ بھر کےاسکولوں میں جبری ویکسی نیشن کےخلاف
مظاہرہ کیا گیا ،جس کی قیادت چیئر مین فورم ڈاکٹر عبد اللہ سلیم نے کی۔مظاہرے میں طلبہ اساتذہ ،خواتین اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مظاہرے کے شرکا سے خطاب میں ڈاکٹر عبد اللہ سلیم نے کہا کہ ہمیں اسکولوں میں طلبہ کی جبری ویکسی نیشن قبول نہیں۔آئین پاکستان ہمیں آزاد شہری کی حیثیت سے یہ حق دیتا ہے کہ کسی پاکستانی سے زبردستی نہ کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہر شخص کی مرضی ہے کہ وہ ویکسین لگوائے یا نہ لگوائے ۔اسکولوں میں بچوں کوزبر دستی ویکسین لگائی جارہی ہے ۔ بچوں کا امیون سسٹم مضبو ط ہوتا ہے ۔انہیں اس کی ضرورت نہیں ۔ورلڈ ڈاکٹر ایسوسی ایشن سمیت دنیا بھر کے ماہرین ،پی ایچ ڈی ہولڈرز،وائرلوجسٹ ،محققین مستند حوالوں سے کورونا ویکسین کو انسانی صحت کیلئے مضر قر ار دیا ہے ۔
فورم کے سیکر یٹری رئیس احمد نے کہا کے بلی چوہوں کے تجربات انسانوں پر کیے جا رہے ہیں ۔یہ ڈبلیو ایچ او اور عالمی مافیا کا گٹھ جوڑ ہے ۔بتول ویلفیئر کے حاجی شریف الدین اورڈاکٹر مظفر نے کہا کہ جبری ویکسی نیشن کا سلسلہ بند کیا جائے ۔




































