
اسلام آباد ( رپورٹ:حریم شفیق ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین زون 13 کےتحت تکمیل قرآن کی دعائیہ تقریب کا انعقاد ایگزیکیوٹومارکی (پولیس فاؤنڈیشن)
میں کیا گیا،جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔نعت رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم نےماحول کومزید بابرکت بنایا۔ مہمان خصوصی سابق ایم این اے محترمہ عائشہ سید نے "قرآن وسنت کی دعوت لے کر اٹھو اور پوری دنیا پہ چھا جاؤ"کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نظریہ لا الہ الااللہ کے تحت حاصل کیا گیا لیکن آج ہمیں اسلام کا کہیں شائبہ تک دکھائی نہیں دیتا آج ہمارامعاشرے میں ڈومیسٹک وائلنس بل،ٹرانس جینڈر بل جیسے غیر اسلامی آئین لاگو کیے جا رہے ہیں جو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔آج ہم عورتوں کو مضبوط ہو کرصالح اجتماعیت سے جڑنا ہو گا تاکہ امت مسلمہ کی بہترین تربیت کر سکیں۔
ناظمہ زون رخشندہ شفیق نےجماعت اسلامی کے مختلف شعبہ جات جن میں یتیموں کی کفالت٫بےسہارابچیوں کے جہیز فنڈز،جےآئی یوتھ، شعبہء اطفال ،الخدمت اور ایک وسیع سلسلہ عوام کی خدمت کا متعارف کروایا۔ آخر میں رکن جماعت محترمہ رعناعالم صاحبہ نےرقت آمیز لہجے میں تمام امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کروائی ۔




































