
کراچی /لاہور /کوئٹہ /پشاور ( نمائندگان رنگ نو) کراچی ،لاہور کوئٹہ اور پشاور سمیت لوگ عید الفطر کی شاپنگ میں مصروف ہیں مگر گزشتہ برس کے مقابلے
میں بازاروں میں رش کم دیکھنے میں آرہا ہے ،جس سے تاجر پریشان ہیں ۔
کراچی میں بھی خریداری کا وہ رجحان دیکھنے میں نظر نہیں آرہا جو گزشتہ برس تھا ۔شہر کی مختلف مارکیٹوں ،صد ر ،حیدری ،ڈیفنس کی مارکیٹوں ،نارتھ ناظم آباد ،لیاقت آباد ،ملیر ،شاہ فیصل سمیت شہرکی دیگر مارکیٹوں میں خریداری کا رجحان کم دیکھنے میں آرہا ہے ۔
ملک کے دیگر شہروں لاہور ،پشاور اور کوئٹہ کی مارکیٹوں میں بھی رش کم ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے قوت خرید متاثر کی ہے ،جس کی وجہ سے وہ خریداری کم کررہے ہیں ،بعض لوگوں کا کہنا ہے وہ صرف بچوں کی خوشی خریداری کر رہے ہیں ۔مہنگائی نے جینا محال کردیا ہے ،عید کی شاپنگ کہاں سے کریں ۔
دکانداروں اور تاجروں نے صورتحال پر شدید پریشانی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں بازاروں میں خریداری کا رجحان انتہائی کم ہے ۔لوگ مہنگائی کی وجہ سے مارکیٹو ںمیں خریداری کیلئے نہیں آرہے جو آرہے ہیں وہ صرف بچوں کی یا ضروری خریداری کر رہے ہیں ۔




































