
حیدرآباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) حیدر آباد میں رواں سال پولیو کا 16واں کیس رپورٹ ہوا ہے،انسدادِ پولیو پروگرام کے حکام کے
مطابق حیدر آباد میں 29ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو انوارالحق کے مطابق پولیو کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
حیدر آباد اور کراچی کے اضلاع میں پولیو وائرس کئی ماہ سے موجود ہے، دوسری جانب وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پولیو کا کہیں بھی ہونا ہر بچے کیلئے خطرہ ہے۔صوبوں کی مشاورت سے پولیو کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے جامع روڈ میپ پر عمل ہو رہا ہے۔عائشہ رضا نے کہا کہ پولیو سے متاثرہ اضلاع میں ستمبر میں انسدادِ پولیو مہم چلائی جائے گی۔





































