
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے 16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا،وزارتوں کو کابینہ کے 5 فیصلوں پر مقررہ وقت تک عملدرآمد نہ
کرنے پر ریڈ لیٹر جاری کیا گیا۔
کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعظم آفس سے دوسری بار وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کیا گیا ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزارتوں نے کابینہ کے پانچ فیصلوں پر مقررہ وقت تک عملدرآمد نہیں کیا۔وزیراعظم نے 21 دنوں میں رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔وزارتوں کو کہا گیا ہے کہ 2
1 دنوں میں عمل درآمد کرنے کے بعد اپنی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائی جائیں.علاوہ ازیں وزارتوں سے خالی آسامیوں اور بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔۔اس سے قبل 05 ستمبر 2019 ئکو وزیراعظم آفس سے حالیہ تاریخ میں پہلی بار وزارتوں کو ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔




































