الخدمت رضاکاروں کی تربیت کا 2روزہ پروگرام مکمل،اسناد تقسیم

    کراچی( نمائندہ رنگ نو ) الخدمت کراچی کے تحت” پری مون سون “کے حوالے سے رضاکاروں کی دو روزہ ٹریننگ مکمل ہوگئی۔ رضاکاروں کو رسی کی مدد سے ریسکیو

کرنے ،فلڈ مینجمنٹ ،کشتی چلانا ،ڈوبنے سے بچانے کی تیکنیک،پروفیشنل تیراکی سمیت سی پی آر اورمختلف امور پر تربیت دی گئی۔ ریکسیو 1122 لاہور ہیڈ آفس کے ماہر ٹرینر نے ٹریننگ دی ۔دریں اثنا ٹریننگ کی تکمیل پر گزشتہ روز الخدمت ہیڈآفس میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت زندگی کے آٹھ شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ ڈیزاسڑمینجمنٹ کا شعبہ الخدمت کا اہم ترین شعبہ ہے۔ یہ ہمیشہ سے ہنگامی حالات میں لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے پیش پیش رہا ہے۔

اس ٹریننگ کا مقصد بھی رضاکاروں کو پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کر نا ہے تا کہ الخدمت کے پاس ماہر اور تربیت یافتہ رضاکار موجود ہوں۔ تقریب سے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ، نیشنلڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان فضل محمود ،ڈائریکٹر الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ قاضی سید صدرالدین نے بھی خطاب کیا ۔

اس موقع پرایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی اور منیجر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سرفراز شیخ اور الخدمت کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔نوید علی بیگ نے کہا کہ ان شااللہ ہم اس کام کے دائرے کو مزید وسیع کریں گے ۔ انہوں کہا کہ ہم رضاکاروں کی مرحلہ وار تربیت کا اہتمام کر رہے ہیں ۔مرکز کے بعد اب ضلع کی سطح پر تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے ریسکیو 1122کے تعاون پر اظہار تشکرکیا۔ڈی جی ریسکیو 1122نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جنہوں نے ٹریننگ پروگرام کااہتمام کیا،الخدمت رضاکاروں کو پیشہ ورانہ تربیت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت بڑاکام کرہی ہے،فلسطین میں بھی یہ نمایاں کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم انسانی جانوں کو بچانے کے لیے الخدمت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہیں۔ الخدمت سے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ نیشنل ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان فضل محمود نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں الخدمت کے 65ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل قائم ہیں۔ یہ تمام سیل جدید آلات سے لیس ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے درکار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رضاکاروں کی تربیت کا مقصد یہی ہے کہ وہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبہ میں جدید آلات کے ساتھ پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ ہوں تاکہ ہنگامی حالات سے بخوبی نمٹ سکیں ۔

 ڈائریکٹر ڈیز الخدمت اسٹر مینجمنٹ قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ الخدمت 2005 سے شعبے نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے ،اس نے 2005کے زلزلے،سیلابوں اور طوفانی بارشوں کے اندر نمایاں کام کیا ۔اس وقت الخدمت کے پاس ہزاروں رضاکار ہیں ،الخدمت کے رضاکاروں نے ترکیہ کے زلزلہ میں بھی بھرپور امدای کام کیے۔ کراچی میں الخدمت کے اس وقت تمام اضلاع میں 13ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل قائم ہیں جو ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے قائم کیے گئے ہیں۔ ان سیلز میں ریسکیواور ریلیف کے کاموں میں استعمال ہونے والے تما م جدید آلات موجود ہیں ،جبکہ رضاکار بھی ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ الخدمت اپنے رضاکاروں کو جدید تربیت و مہارت سے آراستہ کرکے اس کام کو مربوط ومنظم انداز میں کرنا چاہتی ہے ۔ رضاکاروں کی تربیت کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر رضاکاروں میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

محنت کش ماں (افروز عنایت)

 افروزعنایت

 ساجدہ بیٹا تم دروازے پر کس سے باتیں کر رہی تھیں ؟؟

... مزید پڑھیے

میرے مزدور،میرے معمار (لطیف النساء)

لطیف النساء

ان کی عظمت کو سلام کتنی عمارتیں، کتنے پل، کتنے ہسپتال، کالجز، لائبریرز، کھیلوں کے بڑے بڑے اسٹیڈیمز یہ سب انہی کے مرہون منت ہیں اور

... مزید پڑھیے

"یوم مزدور" (عصمت اسامہ)

عصمت اسامہ

یومِ مزدور" ہر سال آتا ہے اور گزر جاتا ہے مگر محنت کش طبقے کے مسائل وہیں کے وہیں رہتے ہیں ۔عصرحاضر میں دنیا کی آبادی کا بڑا حصہ

... مزید پڑھیے