ایسوسی ایشن آف کراچی اسائمنٹ ایڈیٹرزکا الخدمت ہیڈ آف کا دورہ

  کراچی (نمائندہ رنگ نو )ایسوسی ایشن آف کراچی اسائنمنٹ ایڈیٹرز( اے کے اے ای )کاالخدمت کی دعوت پرہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔ وفد نے

سیکریٹری منور خان کی قیاد ت میں چیف ایگزیکٹو نوید علی بیگ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی سے ملاقات کی ۔

 الخدمت میڈیا کے منیجرز عبد الستار کشف ،عبید الرحمن ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔وفد کو الخدمت کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی جس پر وفد نے خوشی کا اظہار کیا اور الخدمت کی تمام کاوشوں کو سراہا ۔اس موقع پر نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت زندگی کے8شعبہ جات میں کام کررہی ہے ،الخدمت کا ہرشعبہ کام کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت صحت کے شعبے میں کام کر رہی ہے،اس کے 4بڑے اسپتال شہرمیں لوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں،اسٹیٹ آف دی آر لیبارٹری ناظم آبادمیں قائم کی جا چکی جہاں ارزاں نرخوں پر مہنگے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں ،یہاں میمو گرافی ،ایم آرآئی اور سی ٹی اسکیں جیسے ٹیسٹ بھی کیے جاتے ہیں ،معیارپر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاتا ، کورونا کے دنوں میں ہم نے بڑے کام کیے ۔

الخدمت کی لیبارٹریز اور کلکشن پوائنٹس بھی کام کر رہے ہیں،انہوں نےکہا ہم تعلیم کے میدان میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں 5اقرا اسکول اور 75مدارس کام کر رہے ہیں ، یتیم بچوں کی کفالت کا بھی فریضہ انجام دے رہے ہیں ،2000سے زائد بچوں کی کفالت ان کے گھروں پر کی جارہی ہے۔آغوش ہوم گلشن معمار میں 100یتیم بچے رہائش پذیر ہیں ،جنہیں صحت ،تعلیم ،لباس ،خوراک سمیت تمام سہولتیں دی جارہی ہیں ،ہم ایک لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے بھی دیتے ہیں تاکہ ضرورت مند غریب بے روزگاروں کو ان کے پیروں پر کھڑا کیا جا سکے ۔کمیونٹی سروسز میں ہیلپ سینٹرزکے ذریعے لوگوں کو پیشنٹ بیڈ ، وہیل چیئرز ،بیساکھی سمیت دیگر اشیا فراہم کی جاتی ہیں ،ونٹر پیکیج ،راشن ،ہندوؤں اورعیسائیوں کے تہواروں پر انہیں تحائف وراشن دیا جاتا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ ہمار اڈیزاسٹر مینجمنٹ کا شعبہ نہایت فعال ہے اورہروقت مستعد رہتا ہے،یہ ہنگامی حالات ،زلزلوں ،طوفانی بارشوں اور عام ایام میں درپیش ہنگامی صورتحال میں بھی خدمت میں پیش پیش رہتا ہے ،بنو قابل ہمارا بڑا منصوبہ ہے، ہم نوجوانوں کو 15کورسز کروارہے ہیں تا کہ یہ نوجوان آئی ٹی کی اسکل حاصل کرکے اپنے خاندان اور اس ملک وملت کی ترقی میں کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا ہم موبائل رپیئرنگ ،ٹیلرنگ سمیت دیگر کورسز کروا کر نوجوانوں کو ہنر مند بنا رہے ہیں ۔

سیکریٹری ایسوسی ایشن آف کراچی اسائنمنٹ ایڈیٹرزمنورخان نے کہا کہ آج صحافی مشکلات کا شکار ہیں ۔موجود ہ دور ڈیجیٹل کی جانب جا رہا ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ ہماری ایسوسی ایشن کے لوگ ڈیجیٹل سے منسلک ہونے کیلئے مختلف کورسز کریں ۔الخدمت اس سلسلے میں بنو قابل پروگرام کے تحت صحافیوں کیلئے بھی کورسز کا اہتمام کرے ۔ہم چاہتے ہیں کہ صحافیوں کی اسکلز میں اضافہ ہواورجدید صحافتی تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں ۔ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ بلاشبہ میڈیا کے شعبےکی ترجیحات بدل رہی ہیں ،صحافیوں کو خود بھی ڈیجیٹل کی طرف منتقل کرنا چاہیے اور اس کی اسکلز حاصل کرنی چاہئیں ،

راشد قریشی نے اسائنمنٹ ایڈیٹر ز سے کہا کہ اگر وہ ڈیجیٹل کی طرف آناچاہتے ہیں تو ہم آپ کو یہ کورسز کروانے کیلئے تیار ہیں ۔الخدمت اس کیلئے آپ کو موقع فراہم کرے گی ۔راشد قریشی نے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات میں ہم سمر کیمپ منعقد کر رہے ہیں ،جس میں آپ کی ایسوسی ایشن اراکین بچوں کو موقع فراہم کریں گے ،جوراکین خواہش مند ہوں وہ رجو ع کرسکتے ہیں ۔ایک سوال پر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت واحد این جی او ہے جسے مظلوم فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کا اعزاز حاصل ہے ۔الخدمت جنگ سے قبل وہاں اپنی پارٹنر این جی اوز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔مصر میں فلسطینیوں کیلئے ایک فیلڈ اسپتال قائم کرنے کامنصوبہ رکھتے ہیں ۔اب تک امدادی سامان کی 8بڑی کھیپ فلسطین بھجوائی جا چکی ہیں ،فلسطینی آج بھی مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں اب بھی بڑی امداد کی ضرورت ہے ۔ 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

محنت کش ماں (افروز عنایت)

 افروزعنایت

 ساجدہ بیٹا تم دروازے پر کس سے باتیں کر رہی تھیں ؟؟

... مزید پڑھیے

میرے مزدور،میرے معمار (لطیف النساء)

لطیف النساء

ان کی عظمت کو سلام کتنی عمارتیں، کتنے پل، کتنے ہسپتال، کالجز، لائبریرز، کھیلوں کے بڑے بڑے اسٹیڈیمز یہ سب انہی کے مرہون منت ہیں اور

... مزید پڑھیے

"یوم مزدور" (عصمت اسامہ)

عصمت اسامہ

یومِ مزدور" ہر سال آتا ہے اور گزر جاتا ہے مگر محنت کش طبقے کے مسائل وہیں کے وہیں رہتے ہیں ۔عصرحاضر میں دنیا کی آبادی کا بڑا حصہ

... مزید پڑھیے