ہمدرد شوریٰ کراچی کا ماہانہ اجلاس

   کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد شوریٰ کراچی کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کی موجودگی میں ’’سرکاری اداروں کی نج

کاری اور بندش اور فارغ کیے گئے، ملازمین کا مستقبل‘‘کے موضوع پر اسپیکر جنرل (ر) معین الدین حیدر کی زیر صدارت ہمدرد کارپوریٹ ہیڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں شرکا ء نےریاستی ملکیتی اداروں کی نج کاری کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اُمید ظاہر کی کہ نج کاری کے عمل میں قومی اثاثوں کی فروخت سے متعلق تمام معاملات شفافیت سے طے پائیں گے۔

   جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہاکہ ریاستی ملکیتی اداروں کی ناکامی اور مسلسل خسارے کی بنیادی وجوہات میں ضرورت سے زیادہ بھرتیاں اور ملک کے مجموعی معاشی حالات شامل ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان کے کبھی ایسے حالات نہیں رہے کہ متفرق سیکٹرز میں تسلسل سے بیرونی سرمایہ کاری ہوتی رہی ہو۔اسی وجہ سے ملک میں نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع کم  رہے۔ مجبوراً ان نوجوانوں کو ریاستی ملکیتی اداروں میں کھپایا گیا۔ موجودہ معاشی چیلنجز نے حکومت کو مجبور کردیا کہ وہ اپنے خرچے کم کرےاورنج کاری کے ذریعے پچیس   ۲۵   ایس او  ایز کے انتظامی معاملات سے پیچھے  جائے۔ ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکسز کی بھرمار  سے  عام لوگوں کی قوت خرید پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ہم عوام ریاستی اداروں اور محکموں میں دہائیوں سے جاری  بدانتظامی اور بدعنوانیوں کے  ثمرات بھگت رہے ہیں۔ 

ظفر اقبال، کموڈور (ر)سدید انور ملک ، انجینئر انوار الحق، رضوان احمد، سلطان چاولہ، عامر طاسین، ہما بیگ، سینیٹر عبدالحسیب خان، پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکھراور کرنل (ر) مختار احمد بٹ نے کہاکہ ریاستی ملکیتی ادارے اوور  اسٹافنگ او ر  بدانتظامی کی وجہ سے خسارے کا شکار ہیں۔خدشہ ہے کہ جب انھیں نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا تو بہت سے ملازمین بے روزگار ہوجائیں گے ۔ نج کاری کے عمل کو شروع کرنے سے پہلے تمام حصول یافتگان کو اعتماد میں لینا ہوگا کیوں کہ بے روزگاری سے سماجی مسائل اور بے چینی بڑھ سکتی ہے۔بدقسمتی سےایس  او  ایز  میں ملازم یہ لوگ بیرون ملک نہیں بھیجے جاسکتے کیوں کہ ان میں زیادہ تر جدید تعلیم سے آراستہ نہیں اور نہ ہی ہنر مندہیں۔ان کے لیے تعلیم بالغان کے ساتھ ساتھ ہنر مند بنانے کے لیے کورسز متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔ایس او ایز کے بہت سے ملازمین متبادل ذریعہ آمدن سے پہلے ہی منسلک ہوچکے ہیں۔

 ورنہ  بغیر تنخواہ کوئی کیسے چھ ماہ گزار سکتا ہے۔لیکن اگر ان لوگوں کو فارغ بھی کردیا جاتا ہے تو بھی انھیں گولڈن ہینڈ شیک جیسی اسکیموںکے ذریعے اچھی رقوم ملیں گی، جس سے یہ کوئی بھی چھوٹا کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔اس لیےنج کاری کے بعد بڑے پیمانے پر بے روزگاری پھیلنے کے خدشات بے بنیاد ہیں۔ پی ٹی سی ایل اور کے الیکٹرک کی نج کاری حکومت کے لیے ثمر آور ثابت ہوئی، کیوں کہ ریاست کے پاس ان کمپنیوں کے اکثریتی حصص ہیں، جس سے سالانہ کروڑوں روپے حکومتی فنڈز میں جمع ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ نج کاری نے پی ٹی سی ایل اور کے الیکٹرک کی آپریشنل کارکردگی اور استعداد کار میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جائے کہ وہ کم از کم ایک سال تک کسی ملازم کو فارغ نہیں کریں گے اوراُنھیں اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کا موقع دیں گے۔ ریاست کا کام کاروبارکرنا نہیں بلکہ کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنااور اقتصادی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنا ہے۔ اسٹیل ملز منافع بخش ہوسکتی ہیں کیوں کہ دنیا بھر میں اسٹیل کی مانگ ہے۔ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بدانتظامی ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

محنت کش ماں (افروز عنایت)

 افروزعنایت

 ساجدہ بیٹا تم دروازے پر کس سے باتیں کر رہی تھیں ؟؟

... مزید پڑھیے

میرے مزدور،میرے معمار (لطیف النساء)

لطیف النساء

ان کی عظمت کو سلام کتنی عمارتیں، کتنے پل، کتنے ہسپتال، کالجز، لائبریرز، کھیلوں کے بڑے بڑے اسٹیڈیمز یہ سب انہی کے مرہون منت ہیں اور

... مزید پڑھیے

"یوم مزدور" (عصمت اسامہ)

عصمت اسامہ

یومِ مزدور" ہر سال آتا ہے اور گزر جاتا ہے مگر محنت کش طبقے کے مسائل وہیں کے وہیں رہتے ہیں ۔عصرحاضر میں دنیا کی آبادی کا بڑا حصہ

... مزید پڑھیے