
کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام) شہر قائد میں عوام کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی شاندار طریقے سے کی گئی،مگر ہرسال کی
طرح اس بار بھی پرانا مسئلہ درپیش رہا کہ لائشیں کون اٹھائے؟
شہر کے مختلف علاقوں ناظم آباد،پاپوش،بڑا میدان،ناظم آباد پل کے اطراف،سرجانی،نارتھ ناظم آباد،لیاقت آباد،کورنگی کاز وے کورنگی،جیل چورنگی،اورنگی اور غریب آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پرالائشیں لاکر ڈمپ کی جاتی رہیں،جبکہ یہ الائشیں اٹھائی نہیں گئیں،جس سے شہریوں کو شدید تعفن اور اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نمائندہ رنگ نو کے مطابق ضلع وسطی کے ایک دو مقامات پر گاڑیوں کو الائشیں اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا۔ادھر شہریوں نے سٹی گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ الائشیں اٹھا کر دور علاقوں میں ڈمپ کیا جائے اور شہریوں کو اذیت سے نجات دلائی جائے۔
ممتاز سماجی رہنما راؤ رفعت نے کہا کہ شہری حکومت نے ہمیشہ کی طرح اپنا کوئی کردار ادا نہیں کیا۔عوام کیلئے صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا سٹی گورنمنٹ کی ترجیح نہیں.انہوں نے کہا کہ شہری حکومت جس مقصد کیلئے برسر اقتدار آئی تھی اس نے وہ مقصد پورا نہیں کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہری حکومت اپنا کردار ادا کرے




































