
کراچی (نمائندہ رنگ نو )کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر الخدمت کر اچی کی جانب
سے ایک بار پھر شہریو ں کو مفت آکسیجن سلنڈرز اور پلزآکسو میٹرز کی فراہمی جاری ہے ۔سروس سے یومیہ 15افراد استفادہ کر رہے ہیں ۔ سروس کی فراہمی کیلئے شہر میں 10 سے زائد مقامات پر مراکز قائم کیے گئے ہیں ،جبکہ 2مراکز 24سروس فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔الخدمت نے صاحب ثروت افرادسے شہریوں کو سہولت کی فراہمی میں تعاون کی اپیل کی ہے ۔دریں اثنا چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت نے کورونا کی پہلی لہر کے دوران بھی شہریوں کواپنے پیاروں کیلئے بڑی تعداد میں آکسیجن سلنڈرز اور پلز آکسو میٹرز مفت فراہم کیے تھے ۔ماہ نومبر سے کراچی میں کورونا کی دوسری شدید لہر جاری ہے۔کورونا کی اس لہر کے دوران اسپتالوں کے آئسولیشن سینٹرز بھرے ہو ئے ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں آئسولیشن اختیار کر رہے ہیں ۔
نو ید علی بیگ نے کہا کہ مشکل وقت میں ایسے تمام افراد جو گھروں پرآئسولیشن میں ہیں، انہیں آکسیجن سلنڈرزاور پلز آکسو میٹر ز کی ضرورت ہے ۔الخدمت تمام افراد کوآکسیجن سلنڈرز اورپلز آکسو میٹرز100فیصد مفت کی فراہم کر رہی ہے اوراس میں الخدمت کواپنے معاونین کے تعاون حاصل ہے ۔انہوں نے آکسیجن سلنڈرزاور پلز آکسو میٹر ز کی وسیع ضرورت کے پیش نظر صاحب ثروت افراد سے اپیل کی کہ وہ اس کار خیر میں الخدمت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔




































