
کراچی (نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام)سائیگاؤں ویلفیئرایسوسی ایشن شعبہ خواتین کےزیر اہتمام پی آئی بی
کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کےاشتراک سے سیمینار بعنوان :موجودہ دور میں طب نبوی ؐ کی اہمیت‘‘ کاانعقاد کیاگیا۔سیمینار سےخطاب کرتےہوئے معروف اسکالر اور طبی ماہر خدیجہ ریاض نےکہاکہ اللہ رب العالمین تمام بیماریوں سے شفا عطا کرنےوالاہے اور بیماری کاعلاج کرنا سنت نبوی ؐہے۔
اللہ تعالیٰ نے شہد، کھجور، انجیر اور زیتون سمیت کئی نباتات کا ذکر قرآن پاک میں کیا ہے جس میں بے پناہ شفا رکھی گئی ہے۔
زمانہ قدیم سے لے کر زمانہ جدید تک طب کے شعبے میں جہاں بے پناہ ترقی دیکھی گئی ہے وہیں طبی پیچیدگیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے،باوجود ان تمام سائنسی تحقیق اور ترقی کے آج کے دور میں کئی ایسے مہلک امراض ہیں جن کاسائنسی علاج اب تک دریافت نہیں ہوسکا ہے۔ ایسے حالات اور ایسی صورت حال میں طب نبویؐ ہمارے لیے صحت کے حوالے سے مشعل راہ ہے۔
اہل اسلام نے ہر دور میں طب نبویؐ سے استفادہ کیا اور یہی وجہ ہے کہ طب نبویؐ کو آج بھی ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ طب نبویؐ پر مشرق و مغرب دونوں جگہوں کے ماہرین نے علمی پیشرفت کی جہاں اسے ہمیشہ پذیرائی ملی کیونکہ اس میں علاج امراض کے لیے نباتات کے استعمال کو زبردست اہمیت حاصل رہی ہے۔




































