ڈاکٹر طارق شہزاد تبسم (شجاع آباد)
آگیا ہے رمضان کا مہینہ انعام زیدی کے اعلان کا مہینہ
ہر ذرہ زمین پھر ہمدوش آسمان ہے اُترا ہے آسماں سے کس شان کا مہینہ
اس ماہ میں خدا نے اُمّ الکتاب بھیجی ہے کس قدر مبارک قرآں کا مہینہ
ہر قلب ہوگیا ہے ذکر ِ خدا سے روشن لایا ہے نورِ عرفان ، عرفان کا مہینہ
تاریکی وضلالت پھر مٹ کے رہ گئی ہے ظاہر ہواہے نورِ ایماں کا مہینہ
بڑھ جاﺅ نیکیوں میں لے جاﺅ گوئے سلفیت آیا ترقیوں کے میدان کا مہینہ
کیا لُطف دے رہے ہیں رمضان کے یہ روزے آیا ہے زندگی کے سامان کا مہینہ
اِ ک بار زندگی میں پھر ”طارق “آگیا ہے اس ربِّ دوجہاں کے احسان کا مہینہ