
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )جمعیت الفلاح اسلامی تہذیبی مرکز کراچی میں یوم باب الاسلام کی
تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے صدر جمعیت الفلاح قیصر خان، ممتاز ماہر تعلیم و استاد شعبہ تاریخ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد معیز خان، جوائنٹ سکریٹری ہیومن رائیٹس نیٹ ورک محمد طارق خان، سینئر صحافی سعید احمد صدیقی اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔




































