
کراچی ( ویب ڈیسک )چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت
ہمیشہ ملک کو قوم کیلئے مثالی خدمات انجام دی ہیں ۔عوام ماہ مقدس رمضان المبارک میں غریبوں یتیموں اور مسکینوں کی مدد کیلئے اپنی کو زکوٰة ،صدقات، عطیات اورفطرہ الخدمت کو دیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔
نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت گزشتہ 46 بر س سے کراچی سمیت ملک بھر کے لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے اور یہ زندگی کے 7 شعبہ جات صاف پانی،صحت ،تعلیم ،کفالت یتامی،ٰ مو اخات، ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور کمیونٹی سروس کے شعبہ جات میں کام کر رہی ہے ۔الخدمت نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی اور عام حالات میں لوگوں کی دل کھول کر مدد کی، خواہ وہ زلزلے کے ایام ہوں ، سیلاب کے ادوار ہوں، کراچی میں آنے والی طوفانی بارشیں ہوں یاکورونا کی خراب ترین صورتحال ،الخدمت نے بڑھ چڑھ کر عوام کی خدمت کی اوررنگ ،نسل و مذہب کی تفریق کے بغیر خدمت کی ۔
انہوں نے کہا کفالت یتامیٰ پراجیکٹ کے تحت ایک یتیم بچے کی 4ہزار ماہانہ اور48ہزار سالانہ سے کفالت کی جا رہی ہے ۔ملک بھر میں ہزاروں یتیم بچوں کی اس منصوبے کے تحت کفالت کی جا رہی ہے ،جبکہ مواخات پروگرام کے ذریعے چھوٹے کاروبار کیلئے بے روزگاروں کو 50ہزارروپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں ،تاکہ مالی طور پر کمزورافراد کو ان کے پیروں پر کھڑا کیا جا سکے۔
انہوں نے الخدمت کی خدمات کا نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر بسنے والے لوگ بھی اعتراف کرتے ہیں ۔نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت اس وقت بھی تمام شعبہ جات میں لوگوں کی بھرپور خدمت کر رہی ہے اور ماہ مقدس شہر کے تمام اضلاع میں راشن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم اپنے دسترخوانوں کے ذریعے کمزوروں ،مسافروں اور راہ گیروں کیلئے سحر و افطار کا اہتمام کر رہی ہے جس سے یومیہ ہزاروں لوگ استفادہ کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کراچی اور پاکستان سے باہر بسنے والے مخیر حضرات سے اپیل کی اپنی زکوٰة ، عطیات،صدقات اور فطرہ الخدمت کو دیں ۔




































