
کراچی ( ویب ڈیسک)تحریک استقلال کےمرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ این ایچ اے وفاقی ادارہ ہے اور سندھ میں ہائی ویز خصوصا انڈس ہائی
وے کی حالت زارسے وفاق کی بدنامی ہورہی ہے۔ عرصہ دراز سے جامشورو تا سیہون سیکشن تعمیر کا کام جاری کا بورڈ لگا کر ٹریفک کے لئے بند ہے اور ٹریفک مورو جاکر واپس انڈس ہائی وے آتا ہے،جس سےعوام بہت پریشان ہے کیونکہ تمیرات کا کام نہیں ہورہا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام وفاق سے موٹرویز کی بجائے انڈس ہائی کی فوری تعمیر مکمل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے اور موجودہ سست روی سے وفاق کے خلاف نفرت جنم لے رہی ہے۔
رحمت وردگ نے مزید کہا کہ این ایچ اے فوری طور پر جامشورو سیہون سیکشن کی تعمیر مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھولے کیونکہ یہ اہم شاہراہ جامشور تا پشاور تک ہے لیکن اس سڑک کی شکارپور تک حالت زار خراب ہے۔




































