
کراچی ( رپورٹ : فیضان اشرف /نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام ) سابق ڈائریکٹرایجوکیشن سکھرو لاڑکانہ اورافسرپبلک سکینڈری
اسکول کے بانی محمد افسرعلی کورونا کے سبب گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔(اناللہ وانا الہ راجعون )ان کی عمر 80برس تھی اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھے ۔محمد افسر علی اپنی پوری زندگی شعبہ تعلیم سے منسلک رہے ۔محکمہ تعلیم سے ریٹائر منٹ کے بعد انہوں نے کراچی میں افسر پبلک سکینڈری اسکول کی بنیاد رکھی اور درس وتدریس کے شعبے سے منسلک ہو گئے ۔انہوں نے اپنے پیچھے بیوہ اور سیکڑوں شاگروں کو سوگوار چھوڑا ہے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات جامعہ انوارالعلوم گلبرگ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔دریں اثنا ادارہ” رنگ نو ڈاٹ کام اور رنگ نو چینل کے چیف ایڈیٹروڈائریکٹر زین صدیقی ،نمائندگان رنگ نو ڈاٹ کام دین محمد اور فیضان اشرف نے بھی محمد افسر علی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم اچھے انسان تھے ،ان کی شعبہ تعلیم کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔




































