
مردان(ویب ڈیسک) سینئر صحافی اور ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسف زئی انتقال کر گئے،وہ طویل عرصے سے علیل تھے، اور کینسر کے
مرض میں مبتلا تھے، اہل خانہ کے مطابق رحیم اللہ یوسفزئی کی نماز جنازہ آج جمعہ کی صبح 11بجے مردان کے علاقے سوات ایکسپریس وے کاٹلنگ انٹرچینج کے قریب خان ضمیر بانڈہ میں ادا کی جائے گی۔
رحیم اللہ یوسف زئی 10ستمبر 1954پیدا ہوئے،وہ پاکستان کے بیشتر انگریزی اخبارات کے ساتھ منسلک رہے جبکہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے علاوہ دوسرے کئی بین الاقوامی اخبارات و جرائد کے لیے لکھتے رہے۔
رحیم اللہ یوسفزئی کے طالبان کی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات تھے اور ان کو طالبان اور افغانستان کے امور پر ایک اتھارٹی سمجھا جاتا تھا،وہ افغانستان کے حالات پر ایک آزاد اور غیر جانبدارانہ تجزیہ پیش کرتے تھے،صحافتی شعبے میں انہیں اس وقت پذیرائی ملی جب انہوں نے اسامہ بن لادن کا انٹر ویو کیا تھا۔رحیم اللہ یوسف زئی 1995میں افغانستان کے صوبے قندھار گئے اور انہوں نے کئی طالبان رہنماوں کے انٹر ویو کیے۔رحیم اللہ یوسفزئی ان چند صحافیوں میں سے تھے، جنہوں نے طالبان کی کارروائیوں کو براہ راست رپورٹ کیا،وہ 1995 میں خود قندھار گئے۔جبکہ اس کے بعد انہوں نے افغانستان کے متعدد دورے کئے۔
ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ان کو 2004 میں تمغہ امتیاز اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا،رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر صحافتی و سیاسی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ




































