
کراچی ( نمائندہ رنگ نو)ہمدرد پاکستان کے زیراہتمام ’۲۱ویں صدی میں علاج معالجےکےمسائل اور حکمت کا کردار‘کےعنوان پرگزشتہ روز
نعمت بیگم ہمدرد یونی ورسٹی اسپتال میں پہلے طبی تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس میں جامعہ کراچی شعبہ فلسفہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سوری کو بہ طور مہمان مقرر مدعو کیا گیا۔
ہمدرد پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ ایک سال میں ملک میں ۵۵۰ ارب روپے کی ادویہ فروخت کی جاتی ہیںلیکن ملک میں صحت کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جو تشویش ناک امر ہے۔غیر متوازن غذا اور غیر صحت مند طرز زندگی ان مسائل میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔اس کے علاوہ پیچیدہ امراض کے لیے موثر ذرائع علاج موجود نہیں ہیں۔ ایسے وقت میں ہمدرد پاکستان ملک کا وہ طبی ادارہ ہے جو کاروباری مفادات سے بالاتر ہوکر صحت مند معاشرے کے قیام کی جدوجہد کررہا ہے۔ ہمدرد طب مشرق کے ذریعے عوام کے لیے جہاں ایک جانب ارزاں اور مؤثر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا عظیم مقصد رکھتا ہے، وہیں دوسری جانب معاشرے کو صحت مند بنانے کے لیے طبی علمی سیمینار جیسے عملی اقدامات لے رہا ہے،تاکہ بقائے صحت کے اصولوں سے عوام الناس کو متعارف کرایا جاسکے۔ یہ سیمینار اُسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔
پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سوری نے اپنے لیکچر میں کہا کہ حکمت انسانی عقل اور شعور کی پختگی کی اصلاً عبارت ہے۔حکمت فکر و عمل کا حد درجہ نظام ہے جس میں توازن و توافق موجود ہو تا ہے۔




































