
کراچی( ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان غریب عوام پارٹی سید ارشد حسین نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت
میں (5) پانچ روپےفی لیٹراضافے کی شدید مذمت انہوں نےاضافےپر تنقید کرتےہوئےکہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا سونامی آئے گا۔
انہوں نےکہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول میں پہلے ہی ناکام ہو چکی ہے،غریب عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ارشد حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ پیٹرول کے نرخوں میں ہر پندرہ روز بعد ردوبدل کا سلسلہ بند کیاجائےاس کےباعث عوام شدید ذہنی تناؤ اور مالی دباؤ کا شکارہیں ۔
انہوں نے کہا کہ غریب عوام پارٹی مطالبہ کرتی ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہر 6 ماہ بعد کیا جائے اور موجودہ اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے۔




































