
کراچی( رنگ نو ڈیسک ) کراچی میں آج بھی تیز بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے تک بارشوں کی پیش گوئی
کی ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دوپہر کے بعد تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں ،جس کے سبب گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق کی جانب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں ،ہوا میں نمی کا تناسب ستتر فیصد ہے ،جبکہ آج درجہ حرات جھتیس سے اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔




































