
لاہور(ویب ڈیسک ،فوٹوفائل )گریٹراقبال پارک واقعہ کے کرداروں ریمبو اورعائشہ اکرام کی ایک اورمبینہ آڈیوسامنے آگئی ہے جس میں ہوشربا
انکشاف ہوا ہے کہ ریمبو اصرار کر کے عائشہ کو مینار پاکستان آنے کیلئے کہتا ہے ۔
مبینہ آڈیو میں ریمبو عائشہ کو گریٹر اقبال پارک میں آنے پر زور دیتے ہوئے کہتا ہے کہ آپ 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک آنا،آپ کی ورتھ ( شہرت )میں اضافہ ہو گا ۔آپ کوپتہ چلے گا کہ آپ کس جگہ پر آئی ہوئی ہو،وہاں سکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہو گا۔سرکاری سکیورٹی ہو گی۔
آڈیو میں ریمبو کہتا ہے کہ میں آپ کو اکثر جس فراک کا کہتا ہوں آپ نے وہ فراک پہن کر آنا ہے، جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ میں 14اگست کی مناسبت سے کپڑے پہن کر آﺅں گی ۔ ریمبو ایک بار پھر کہتا ہے کہ تم نے چار بجے تک آجا نا ہے ، پھر اپنی ورتھ ( شہرت) دیکھنا جس پر عائشہ کہتی ہے کہ میری آپ نے جو پہلے عزت بنائی ہے اس کا مجھے پتہ ہے ۔
دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے عائشہ اکرم نے خصوصی ملاقات کی ہے,جس میں عائشہ اکرام نے مرکزی ملزم ریمبو کی آڈیوڈی آئی جی کوپیش کردی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ عائشہ اکرام نے پولیس کی مدد کر کے حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے.عائشہ سے زیادتی ہوئی ،اس نے خود ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ اس کو شامل تفتیش کیا جائے ,جبکہ پلان کرنے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔




































