
کراچی (ملاقات :زین صدیقی ) کراچی کے ابھرتے ہوئے کمسن نعت خواں ایان قادری نےکہا ہے کہ انہوں نےثنا خوانی کی باضابطہ تربیت کسی سے
حاصل نہیں کی ۔انہوں نے کوئی ایسا کلام نہیں پڑا جس سے ان کے میمز بنیں ۔
یہ بات انہوں نے رنگ نو چینل کو دیئے گئے اپنے کیر یئر کے پہلے خصوصی انٹریومیں کیا ۔ایان قادری نے کہا کہ انہوں نے کسی سے تربیت نہیں لی بلکہ بڑے ثنا خوانوں کو سن کر سیکھا۔ان ثنا خوانوں میں حافظ طاہر قادری ،اویس رضاقادری اور احمد رضا قادری شامل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وہ مدرسے میں حفظ کے طالب علم ہیں ۔محافل میں شرکت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی مدرسے کی وجہ سے محافل میں نہیں جاررہے ،صرف نجی محفلوں میں شرکت کر تے ہیں ۔
یوٹیوب پر ان کی بہت سی نعتیں آچکی ہیں ۔گھروالوں کی جانب سےحوصلہ افزائی کے سوال پر انہوں نےکہا کہ ان کے والد بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔معروف ثنا خوان یاسر سہرودری کے ساتھ بڑھی نعت ” میری بات بن گئی ہے تیراذکر کرتے کرتے ”مقبول ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ثنا خوانی کا شوق رکھنے والے سینئر نعت خواں حضرات کو سنیں اور ان سے سکھیں ۔




































