
کراچی ( تصویر کہانی :نزہت ریاض ) چوبیس دسمبرکولانڈھی کےعلاقےمیں 4 سالہ معصوم حرمین اپنے بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پرأگےبیٹھ کرچیز
لینے جارہی تھی کہ اسٹریٹ کریمنلز ایک دکان سے لوٹ مارکر کے نکل رہےتھے ۔
گارڈ کا ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں ڈاکوؤں کی گولی حرمین کی گردن میں آکرلگی۔اس کےبھائی کو تب پتا چلا جب حرمین کا سرایک جانب ڈھلک گیا۔
بھائی نے معصوم حرمین کو ہاتھوں پر اٹھا کر بھاگنا شروع کردیا۔ چند قدم کے فاصلے پر رینجرز کے اہلکار نظر ائے ۔زخمی بچی کے بھائی نے چلا کر ان سے مدد مانگی۔ میں اکیلا ہوں میری بہن کو گولی لگی ہے۔ میری مدد کریں ،مگر ان اہلکاروں نے اس کی کوئی مدد نہ کی اوروہ بے چارہ اپنی معصوم بہن کو رکشےمیں ڈال کر جناح ہسپتال پہنچا۔
وہاں پہنچا تو جناح ہسپتال کی واحدلیڈی ایم ایل او ہسپتال میں موجود نہیں تھی اوران کی عدم موجودگی کے بناءعملہ بچی کو ہاتھ لگانے کوتیار نہیں تھا۔ اسی دوران بچی دم توڑ چکی تھی ۔اب مسئلہ پوسٹ مارٹم کا تھا ۔
ایم ایل اوکو کال کی گئی تو ان کا موبائل سوئچ آف جا رہا تھا،گھر کے نمبر پر نوکرانی نے بتایا کہ میڈم سو رہی ہیں ۔ حرمین کےبھائی کو کہا گیا کہ آپ بچی کی لاش لے جائیں صبح ایم ایل او آئے گی تو وہ پوسٹ مارٹم کرے گی ۔۔
ہسپتال کی بے حسی کے سبب پوسٹ مارٹم 12 گھنٹے بعد کیا گیا ۔یہ بے حسی کی وہ مثال تھی جوجناح ہسپتال میں رقم کی گئی۔ حرمین کے بھائی کو کہا گیا کہ یہ پولیس کیس ہے۔
اب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لیا ہے ۔اب اس نوٹس کا کیا فائدہ ،بے حس معاشرہ میں اتنا بھی نہ ہو سکا کے بچی کو فوری طبی امداد ہی مل جاتی اور اسپتال کی بے حسی کا کیا کہنا ۔۔ قائداعظم کے نام سے بنے ہسپتال میں نہ جانے کتنی حرمین اس بے حسی کی بھینٹ چڑھتی ہوں گی۔




































