
کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) کراچی میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ،شہری موسم سے لطف اندوزہورہے ہیں ۔
اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھی تیز بارش ہوئی جس سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ،تاہم پانی کی سطح زیادہ نہیں تھی ، لہذاشہر یوں کو کسی پریشانی کا سامنا تو نہیں کرنا پڑامگر ٹریف کی روانی متاثر ہوئی ۔
آج صبح سے ہی کراچی میں وقفے وقفے میں بارش کا سلسلہ جارہی ہے ۔محکمہ موسمیات نے آج دن میں بارش کی پیش گوئی کی تھی ۔شہر ی موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ،جبکہ بارش سے سردی میں بھی اضافی ہو گیا ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ساحلی پٹی پر تھنڈرسیلز موجود ہیںجو کراچی کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔




































