کراچی(ویب ڈیسک)تحریک استقلال کےمرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہےکہ معززاعلی عدالتوں کو انڈسٹری اونرز کو گیس فراہمی
جاری رکھنے کے لئے اسٹے نہیں دینا چاہئے تھا کیونکہ انڈسٹری کو گیس فراہمی جاری رہنے کی وجہ سے گھریلو صارفین گیس سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بھی انڈسٹری اونرز کے مفادات کی محافظ ہے اسی لئے عدالتوں کو عوام کی پریشانی اور گیس کی قلت پر قائل نہ کرسکی اور نہ اس معاملے میں اسٹے لیا۔
رحمت خان وردگ نے مزید کہا کہ کم تنخواہ والے افراد گیس بندش کے بعد اضافی مالی بوجھ کا شکار ہیں اور ایل پی جی و لکڑی کے استعمال کی استطاعت نہیں رکھتے۔ کلفٹن جیسے پوش علاقے میں بھی گریلو صارفین گیس بندش سے پریشان ہیں لیکن غریب آبادیوں میں عوام کی کیا حالت ہوگی جو اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ میں گھریلو گیس صارفین کی پریشانی سے متعلق رپورٹ پیش کرکے اپیل کے ذریعے انڈسٹری کو گیس فراہمی پر اسٹے کا خاتمہ کرائے۔ کھریلو صارفین کو ہر صورت پہلی ترجیح میں گیس ملنی چاہئے۔