کراچی(ویب ڈیسک ) پشاور سے کراچی آنیوالی رحمان بابا ایکسپریس حیدرآباد کے قریب بولاری کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی ۔
ٹرین کے انجن سمیت متعدد بوگیاں پڑی سے اتر گئیں، حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت روک دی گئی ہے۔
ایدھی ترجمان کا کہناہےکہ رحمان بابا ٹرین حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،جبکہ کوٹری تعلقہ اسپتال میں بھی حادثے کا کوئی زخمی نہیں لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کے مقام پر ایمبولینسز اور رضا کاروں کی بڑی تعداد بھیج دی گئی ہے۔کراچی:پاکستان ریلوے کے افسران بھی حادثے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔