
اسلام آباد( رپورٹ:راحیلہ بقائی)قرآن انسٹی ٹیوٹ پاکستان کی ڈائریکٹرعفت سجاد کی قیادت میں معلمات اور
یونیورسٹی کی طالبات کا گروپ سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اسلام آباد سےمینگورہ سوات پہنچا۔
سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ سید،مقامی نظم جماعت اسلامی والخدمت زاہدہ اکرم، اقبال جہاں نےعلاقے میں جاری امدادی سرگرمیوں کے بارےمیں آگاہ کیا۔
سوات کے مختلف گاؤں کےدورہ میں متاثرین کی دل جوئی اوراجتماعی دعا کروانے کےساتھ امدادی سامان، نقد رقم اور راشن بھی تقسیم کیا گیا۔
حالیہ بارشوں سےضلع سوات میں بڑے پیمانےپرتباہی ہوئی ہے۔تحصیل مٹہ کے گاؤں بھرتانہ اور چپریال میں لوگوں کے گھر، کاروباراور مویشی سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے۔ گاؤں کے گاؤں اجڑ کر اب کھنڈر کا منظر پیش کرتے ہیں۔




































