
کراچی (نمائندرہ رنگ نو) وفاقی جامعہ اردوکے شعبہ اردو میں تربیتی نشست بعنوان "علم عروض" عبدالحق کیمپس کے سیمینار ہال میں منعقد کی گئی۔
صدارت چیئرپرسن شعبہ اردو ڈاکٹریاسمین سلطانہ نےکہا کہ علم عروض سے کسی شعر کےوزن کی صحت دریافت کی جاتی ہے۔ کسی کلام کی اہمیت کا اندازہ علم عرو ض سے لگایا جاسکتا ہے۔ علم عروض سے میدان شاعری کبھی خالی نہیں رہا۔ کوئی بھی شعری صنف اپنے مخصوص آہنگ میں علم عروض سے بنا استفادہ کئے نہیں رہ پاتی ہے۔
مہمان خصوصی نگراں اردو لٹریری ایسوسی ایشن انٹرنیشنل راناخالد محمود قیصرنےعلم عروض کے دائروں، بحروں پرتفصیلی لیکچردیا اورمثالوں کے ذریعے اشعار کی صورت میں وضاحت پیش کی۔
راناخالد محمود قیصر شاعری اور اس کے فن کو سمجھنا علم عروض کےبغیر ممکن نہیں گو کہ مختلف شعرانے بحروں میں اضافے کا دعوی ضرور کیا ہے مگروہ بحریں ہمارے اساتذہ شعرا نے اپنے کلام میں برتی ہوئی ہیں۔
تربیتی نشست میں صدرشعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر اصغر دشتی، ڈاکٹر سیما ابڑو ,دیگر اساتذہ و طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔




































