
بالاکوٹ (ویب ڈیسک) 8اکتوبر 2005کے قیامت خیز زلزلہ کو آج 17سال مکمل ہوگئے۔آج ہفتہ کو 8 بج کر 52منٹ پر اجتماعی دعا کا انعقاد کیاگیا۔17سال قبل
بالاکوٹ مانسہرہ میں تباہ کن زلزلہ میں ہزاروں افراد شہید ہزاروں زخمی اور ہزاروں معذور ہوگے تھے، جبکہ سڑکیں ہسپتال سکول گھر اور سرکاری عمارتیں چند ہی سیکنڈوں میں ملبہ کا ڈھیر بن گے تھے۔
تباہ کن زلزلہ میں بالاکوٹ اور گرلاٹ کو ریڈزون قرار دیا گیا اور فیصلہ کیا کہ اس شہر کو بکریال میں آباد کیا جائے گا۔مقامی افراد کے مطابق 17سال گزرنے اور ایک نسل جوان ہونے کے باوجود ریڈزون کے باسیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ نہ ہوسکی۔
بکریال سٹی کا پلان7مرتبہ تبدیل کیا گیا ،تبدیل ہوا اور زمین 15336کنال سے کم ہوکر 844 کنال رہ گئی،پلاٹوں کی تعداد 5200سے کم کر کے 4400پلاٹس کردی گئی ،لیکن عملی طور پر کام شروع نہیں کیا گیا۔
گزشتہ سال وفاقی حکومت نے یہ منصوبہ صوبائی حکومت کے حوالے کردیا مگر ایک سال گزرنے کے باوجود صوبائی حکومت ایک اینٹ اٹھا کر نہیں رکھ سکی۔ دوسری طرف سول ہسپتال کی تعمیر کا کام بھی سست روی کا شکار ہے اور ہسپتال12 سال سے کرایہ کی بلڈنگ میں چل رہا ہے، کئی سکول اور سڑکیں تعمیر نہیں کی گئیں۔




































