کراچی ( ویب ڈیسک )امیرعبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب میں
کہا ہے کہحرام کھانے سے بندہ شیطان کی پیروی میں لگ جاتا ہے اور شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے شیطان پھر شکوو شبہات پیدا کرنا شروع کر دیتا ہے وہ یہ چاہے گا کہ آہستہ آہستہ بندہ ایمان سے بھی جاتا رہے۔ شیطان کی پیروی بندے کواس برائی سے بے حیائی تک لے جاتی ہے اور بے حیائی کفر تک۔
انہوں نے کہا کہ شیطان کی کوشش ہوتی ہے کہ بندے کو اس کے برے اعمال بھی اچھے کر کے دکھائے حرام غذاء کے کردار پر اس قدر اثرات ہوتے ہیں پھر اسے اپنے برے اعمال بھی برے نہیں لگتے اور وہ انہیں لوگو ں کے سامنے بڑے فخر سے بیان کر رہا ہوتا ہے۔ ایسے ہی حلا ل اور پاکیزہ غذا بندے کے وجود کو بھی قوت دیتی ہے اور اس کے ایمان میں بھی اضافہ کرتی ہے حلال کھانے سے مزید نیکی کی توفیق نصیب ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسلام کو اختیار نہیں کرتے اور رسم و رواجات کو بڑی باقاعدگی سے ادا کر رہے ہوتے ہیں۔اقرار صرف زبان کی حد تک رہ گیا ہے اتباع نہیں رہا یہ کتنا بڑا سوالیہ نشان ہے۔ربیع الاول کا مہینہ ہے کتنے بیان ہو رہے ہیں کیا حدودو قیود کا خیال رکھا جاتا ہے نبی کریم ﷺ سے اظہار محبت میں بھی اگر شدت اختیار کی جائے اور باقی کسی کو کچھ سمجھا ہی نہ جائے۔ ایسے لوگ بھی ہوئے جنہوں نے نبی کریم ﷺ کا زمانہ مبارک پایا لیکن آپ ﷺ کی بات نہ سنی کتنے بد بخت تھے وہ لوگ علماء فرماتے ہیں اگر کسی کوخواب میں بھی نبی کریم ﷺ کی زیارت نصیب ہوگئی اس کی بخشش کے لیے کافی ہے۔ اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائی۔