
راولپنڈی :پاک فوج کے نئے سپاہ سالار نے قوج کی کمان سنبھال کی منگل کی صبح جی ایچ کیو میں کمان پاک فوج کے نئے سپاہ سالار جنرل عاصم منیر کو
سونپے جانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ،تمام مسلح افواج کے سربراہان،اعلی ٰ فوجی وسول افسران وفاقی وزراء،سفارت کار اور صحافی موجود تھے ۔تقریب میں چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد بھی موجود تھے
تقریب میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔تقریب میں پاک فوج کی کمان کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپ دی گئی ۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے یاد گارشہدا پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔آرمی چیف قمر جاوید باوہ اپنی 6سالہ مدت پوری کرنے کے بعد آج ریٹایرڈ ہو گئے ہیں ۔




































