کراچی (نمائندہ رنگ نو) الخدمت کراچی کےتحت مفت آئی ٹی کورسز کے دوسرے مرحلے میں لڑکیوں کیلئے
بنو قابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ 4 دسمبر بروز اتوار باغ جناح میں شام ساڑھے4 بجے منعقد ہوگا۔ ٹیسٹ میں شہر بھر کی ہزاروں لڑکیاں شرکت کریں گی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن صبح 10 بجے،چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے۔
گزشتہ روز ٹیسٹ کیلئے بڑے پیمانے پرکیے جانے والےانتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی،پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیمان شیخ اور ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام فاروق کملانی نے باغ جناغ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایگزیکٹو ڈٖائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کی جانب سے مفت اآئی ٹی کورسسز کا یہ تاریخی ایونٹ ہے۔اس سے قبل لڑکوں کے بھی ٹیسٹ منعقد کیے تھے جن میں ہزاروں لڑکوں نے شرکت کی تھی۔دوسرے مرحلے میں صرف لڑکیوں کیلئے بنوقابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے ہزاروں لڑکوں اور لڑکیوں کوآئی ٹی کورسز سیکھ کر اپنے اور اپنے خاندان کیلئے باعزت روزگار کمانے کا موقع ملے گا ۔
راشد قریشی نے کہا کہ ٹیسٹ کیلئے سیکیورٹی ،پارکنگ اور لڑکیوں کے ساتھ آنے والے والدین کیلئے بیٹھنے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مفت آئی ٹی کورسز کا یہ پروگرام نوجوانوں کیلئے روشن مستقبل کی امید ہے ۔