
کراچی ( نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کے ”شعبہ صحت “ کے شعبہ آرفن کیئر پروگرام کے تحت ” باہمت بچوں کیلئے ” سیرت
البنی “کے پروگرامات کا اہتمام کیا گیا ۔ تقرینات میں بچوں کےدرمیان سیرت النبی کےعنوان تقاریر،کوئزاورنعتیہ مقابلے منعقد کیے گئے۔پروگرامز نئی کراچی ،لانڈھی کورنگی،لیاری ،کیماڑی،اورنگی سمیت الخدمت کے شہر بھر میں قائم تمام کلیسٹرز میں منعقد کیے گئے ۔
تقریبات میں بچوں،ان کی ماو¿ں اور سرپرست خواتین اور الخدمت کے شعبہ آرفن کیئر پروگرام کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔بچوں نے تقریبات میں ہونے والے مقابلوں میں بھرپور شرکت کی ۔
اس موقع پر بچوں میں انعامات اور تحائف تقسیم کیے گئے۔دریں اثنا چیف ایگز یکٹو الخد مت نویدعلی بیگ نے شعبہ کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ بابرکت تقریبات کا اہتمام کرنےسے نئی نسل میں دین کا فہم پیدا ہو گا اورنبی پاک کی سنتوں سےمتعلق آگاہی حاصل ہوگی ۔
انہوں نے کہا یہی وہ درست سمت ہے جس میں بچوں کو لے کرجانا ہے۔روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ آج فہم دین کی بھی اشد ضرورت ہے ۔آج اگر ہم ان بچوں کی رہنمائی کریں گے تو ان کی درست سمت میں تربیت کا عمل آگے بڑھے گا ۔
انہوں نے کہا کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس پوری کائنات کے لیے باعث برکت ورحمت ہے ۔بچوں ،ان کی ماؤں اور سرستوں کا ان تقریبات میں شرکت باعث اجر ہے ۔نوید علی بیگ نے مزید کہا کہ الخدمت 1700سے زائد بچوں کی گھر وں پر کفالت کر رہی ہے ۔ الخدمت ان بچوں کی کفالت ساتھ ساتھ ان کی دینی ودنیاوی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے ۔




































