
بہاولپور (رپورٹ: سنیہ عمران)حرم فورم ضلع بہاولپورکےتحت قرآن ہاؤس میں"سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم "پر پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔
پروگرام کا آغازحاجی بہن کی تلاوت سےہوا.نورطیب نے خوبصورت نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی ۔درس حدیث محترمہ بشریٰ وحید نگران حرم فارم ضلع بہاولپورنے بڑے موثر انداز میں دیا. انہوں نےآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ پر بہترین انداز میں روشنی ڈالی" ۔
فنانس سیکرٹری ریجن الخدمت فاؤنڈیشن محترمہ نگہت افتخارنے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر"بڑے جاندار انداز میں گفتگو کی اورانہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سےحقیقی اورعملی محبت کو واضح کرتے ہوئےکہاکہ ہماری زندگی میں اطباء رسول کی پیروی ہی آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ۔
انہوں نے پروگرام میں شریک حاجی بہنوں کو مبارکباد دی اوران کےحج کی قبولیت کی دعا دی ۔
انہوں بتایا کہ یہ کیسےپتا چلے گا کہ حج قبول ہواکہ نہیں، یہ واضح کرنےکے لیےانہوں نے یہ حدیث مبارکہ پیش کی ،حدیث پاک کا ممفہوم ہے کہ " اگر حج کے بعد آپ کی زندگی میں تبدیلی آجائےاللّٰہ تعالیٰ کے احکام کے مطابق تو حج قبول ہوگیا اوراگر آپ کی زندگی میں اللّٰہ تعالیٰ کے بتائےاحکام کے مطابق تبدیلی نہیں آ ئی تو حج قبول نہیں ہوا۔ ان ہی کی پرخلوص دعا سےپروگرام کا اختتام ہوا۔آخر میں حاجی بہنوں کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیاگیا اور کتابچے بھی دیے گئے۔




































