
کراچی ( نمائندہ رنگ نو)سی ای او وچیف ایڈیٹررنگ نو،رنگ نوچینل کےہوسٹ زین صدیقی نےایکسپوسینٹرکراچی میں منعقدہ اٹھارہویں عالمی کتب میلے کا
دورہ کیا،دورے کے دوران ڈائریکٹررنگ نویاسمین شوکت اورمحمد سعاد بھی ان کےہمراہ تھے ۔
اس موقع پرانہوں نےادبی اوراصلاحی انجمن حریم ادب کےاسٹال کا دورہ کیا،جہاں نائب صدرحریم ادب فرحی نعیم اورممبرحریم ادب اورممتازرائٹرشہلا خضر اور قدسیہ ملک نےان کو خوش آمد کہااوراسٹال کےدورےکو سراہا۔انہوں نےرنگ نوکی کاشوں اورمعاشرے کے تمام طبقات کیلئے کیےجانے والے کاموں کی بھی تعریف کی ۔
زین صدیقی نےوہاں موجود کتاب میں اپنےتاثرات قلمبند کیے۔انہوں نےکہا کہ حریم ادب خواتین میں علم وادب کےفروغ کیلئے جو کام کررہی ہے،وہ قابل ستائش ہےاور وہ ذاتی طور پر حریم ادب کی خدمات کے معترف ہیں ۔
انہوں نےحریم ادب کی ٹیم کیلئےاستقامت کی بھی دعاکی ،بعدازاں انہوں نے فرحی نعیم سےرنگ نو چینل کیلئےعلم وادب اورکتب میلے کے حوالے سے خصوصی انٹرویو کیا جو رنگ نو پر نشر کردیا گیا ہے۔اس موقع پر شہلاخضر نے اپنی تصنیف "املتاس کے پتے" بھی پیش کی۔
دریں اثنا زین صدیقی نےمختلف اسٹالزکا دورہ کیا،کتب میلےکی انتظامیہ کی کاوش کوسراہا۔ کتب میلے میں،سائنس ،فکشن ،تاریخ ،تاریخ اسلام ،دینی و میڈیکل ،بچوں کی کتب کے ساتھ ساتھ نصابی کتب کی موجودگی پرخوشی کا اظہار کیا۔




































