
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے مہاجر قومی موومنٹ کے سیکرٹریٹ میں چیئرمین آفاق احمد سے ملاقات کی اور کراچی کی صورتحال پر
غور کیا گیا ۔
آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کو آزادانہ طور پر کام کرنے نہیں دیاجا رہا ہم مطالبہ کرتے ہیں مہاجر قومی موومنٹ کو دوسری جماعتوں کی طرح کام کرنے کی اجازت دی جائے۔
محمد اسلم خان نے کہا کہ ملک میں تعصب ختم کرنے کے لیے ضرورت ہے، سرائیکی صوبہ جو کہ قانونی طور پہ مکمل ہے فوراً صوبے کے اختیارات دیے جائیں اور پنجاب میں ڈویژن کی بنیاد پر انتظامی یونٹ بنائے جائیں ،
انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی ڈویژن کی بنیاد پر انتظامی یونٹ بنایا جائے اور کراچی کو فوری طور پر ایک الگ یونٹ بنایا جائے اور دونوں نے طے کیا کہ جہاں ان کے امیدوار ایک دوسرے سے نہیں ٹکرا رہے وہاں ایک دوسرے کو مدد دیں گے ۔ کراچی کو 35 سال سے ایک منصوبے کے تحت تباہ و برباد کیا جا رہا ہے۔





































