
کراچی (رنگ نو ڈیسک )گجر نالہ متاثرین کی بڑی تعداد نے متبادل فراہم نہ کرنے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے دھرنا دیا ، حکومتی
اداروں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔
احتجاج میں چیئرمین آل مظلوم اتحاد شمن شر بلوچ ، لیگل ایڈوائزر فہیم بلوچ ، صدر مراد جاگیرانی ،تاج محمد و دیگر متاثرین گجر نالہ مرد و خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ نام نہاد این جی اوز غیر متعلقہ لوگ ہمارا کیس خراب کرنا چاہتے ہیں ، ان میں حقیقی متاثرین شامل نہیں جو اپنے ذاتی مفادات کے لیے حکومت کے خلاف پریس کانفرنس اور احتجاج کرتے ہیں۔ گھر مسمار ہوئے تین سال گزر چکے ہیں لیکن ابتک متاثرین بے سروسامان دربدر پریشان ہیں ،
متاثرین کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد کیاجائے. ہم توہین عدالت کی کارروائی نہیں چاہتے ، اب متبادل کےلئے مزید وقت نہ دیا جائے ۔ہمیں فل فور متبادل فراہم کیا جائے۔سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ تمام متاثرین کو رقم کے چیک نہیں ملے ، بہت سارے لوگ پریشان ہیں۔ کرائے کی مد میں بھی پورے سال کا کرایہ نہیں دیا گیا ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ توہین عدالت کارروائی کے بجائےہمیں فوراً متبادل دیا جائے۔ گجر نالہ سانحہ متاثرین کو متبادل جگہ اور دس لاکھ روپے فوری ادا کیے جائیں۔





































