
کراچی (محمد سعاد صدیقی / نمائندہ رنگ نو )رنگ نو ڈاٹ کام کےتحت "جشن آزاد ی پاکستان "کی مناسبت سے منعقدہ کل پاکستان اور کل کراچی
مقابلہ مضمون نویسی 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔مقابلے کے نتائج کا اعلان نگرا ن اعلی رنگ نوممتازشاعر،محقق ونقادرانا خالد محمود قیصرنے کیا ۔
نتائج کے مطابق کل پاکستان مقابلہ مضمون نویسی میں اول پوزیشن محترمہ نبیلہ شہزاد ،دوم نمرہ امین اورسوم پوزیشن لائبہ شفیق نے حاصل کی ،جبکہ خصوصی انعامات کیلئے نگہت سلطانہ ، زخرف سلیمان ،مسرت جبین کو منتخب کیا گیا ۔کل کراچی مقابلہ مضمون نویسی پہلی پوزیشن محترمہ طیبہ سلیم ،دوم شہلا خضراور سوم پوزیشن لائبہ عامر نے حاصل کی ۔خصوصی انعامات کیلئے نزہت ریاض ،شگفتہ وسیم ،عالیہ عثمان کو منتخب کیا گیا۔ بہترین ناولٹ کے ایوارڈ کیلئے عریشہ اقبال کو منتخب کیا گیا ہے ،سب سے زیادہ اور عمدہ تحریریں لکھنے پر اول ایوارڈکیلئے افروز عنایت ،دوم لطیف النسا اور سوم عائشہ بی رہیں ،بہترین رائٹرز آف دی ایئر کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
نگران اعلیٰ رنگ نو ڈاٹ کام "رانا خالد محمود قیصر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی اور دیگر ذرائع کی موجودگی کےباوجود لکھنے کےرجحان میں کمی نہیں آئی۔ ان ہی لکھاریوں کی وجہ سے ناولوں ،میگزینز اور اخبار ات کی رونق ہے ،رنگ نو رائٹرز کلب پاکستان کے مرکزی صدرزین صدیقی نے کہا کہ رنگ نو رائےرز کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جو ہمیشہ قلمکاروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ رائٹرز ایوارڈ 2024کی شاندار تقریب منعقد کی جائے گی جو رائٹرز کیلئے حوصلہ افزا ثابت ہو گی ۔





































