
کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اورغازیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا بھرپور
جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
اس سلسلے میں شادمان ٹاون کراچی میں ظفر اکیڈمی گورنمنٹ بوائز پرائمری کیمپس اسکول میں شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ اسکول ہیڈماسٹر سید عمران ہاشمی کی زیرصدارت منعقدہ تقریب میں اساتذہ ذوالققار ،سر حنین ، سر نعمان اور سر لعل ڈینو راجپر عرف جمیل، مزنہ سروت ، عشرت ،طلبا اور والدین نے شرکت کی۔
اس موقع پرسید عمران ہاشمی اور دیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کسی اعلان کے بغیر ستمبر65 میں ہم پرجنگ مسلط کی لیکن ہماری بہادرافواج اورقوم نے متحد ہوکردشمن کودندان شکن جواب دیا اور بہادری کی شاندار تاریخ رقم کی۔تقریب میں اسکول کے بچوں نے تقریریں ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش داد وصول کی۔





































