
اسلام آباد (ویب ڈیسک خبر ایجنسی )اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت مواد شیئر کرنے پر خاتون شگفتہ کرن کو سزائے موت کا
حکم دے دیا گیااور کہا کہ خاتون کو تامرگ پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے۔
سوشل میڈیا پر توہین رسالت سے متعلق مواد شیئر کرنے پر خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی ۔ پیکا ایکٹ خصوصی عدالت کے جج افضل مجوکا نے سزائے موت کا فیصلہ سنایا ہے ،شگفتہ کرن کو تعزیرات پاکستان 295 سی کے تحت سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ خاتون کو پیکا کی سیکشن 11 کے تحت سات سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔
پیکا عدالت نے فیصلے میں کہا کہ خاتون کو تامرگ پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے تاہم مجرم خاتون 30 روز کے اندر سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حق رکھتی ہے۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو خاتون کو حراست میں رکھنے کے وارنٹ جاری کردیئے۔





































