
کراچی (رپورٹ: انعام فاطمہ)الخدمت فاونڈیشن کی جانب سےنارتھ ناظم آباد بلاک کےمیں گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کے اطراف والینٹر منیجمنٹ پروگرام کے
تحت شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں دس ہزارپودے لگائےگئے،اس موقع یوسی 2 کےچئیرمین فرحان سہیل اور نارتھ ناظم آبادٹاؤن کےوائس چیرمین ضیاء الرحمن کے ساتھ الخدمت فاونڈیشن کے رضاکارموجود تھے، جبکہ خواتین کی طرف سے جماعت اسلامی ضلع وسطی فاروق اعظم کی ناظمہ وجیہہ سلمان نےشجرکاری مہم میں حصہ لیا۔
ٹاؤن چیرمین ضیاء الرحمن نےمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ مہم تین ماہ سےجاری ہے۔ پہلے ہماراٹارگٹ 7 ہزار پودے لگانے کا تھا لیکن ہم اب تک 10 ہزار سے زائد پودے لگا چکےہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ الخدمت فاونڈیشن بہت سے محاز پرکام کر رہی ہے اور اب اس محاز پربھی ہمیں الخدمت کا بھرپور تعاون حاصل ہے ۔انہوں نے نہ صرف ہمیں پودے فراہم کئے ہیں بلکہ ان پودوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی لی ہے اورٹاؤن بھی اس کا خیال رکھے گا۔اس کار خیر میں علاقہ مکینوں نے بھی حصہ لیا اور اپنے مرحومین کے نام پر درخت لگائے۔





































