
لاہور(نمائندہ رنگ نو)"نیشنل سپرٹ فاؤنڈیشن "کے یومِ اقبال کی مناسبت سے ممبران اور "گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول موہنی روڈ کےسکاؤٹس طلبا
نےایوانِ اقبال کمپلیکس کا دورہ کیا۔ کیوریٹرایوانِ اقبال رضیہ عامرنےایوانِ اقبال اورآرٹ گیلریوں کا تعارف پیش کیا اور مہمانوں کو آرٹ گیلری میں آویزاں نامور مصور محترم اسلم کمال کے فن پاروں میں دیے گئےعلامہ اقبال کے پیغام کے بارے میں بتایا۔
بعد ازاں کمیٹی روم نمبر 2 میں معزز مہمانوں کے لئےمعروف ادیبہ ،صحافی اور شاعرہ صبا ممتاز بانوکےاعزاز میں ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیاجس میں صبا ممتازبانو اور ڈائریکٹر خورشید اخترخان ٹریننگ انسٹیٹیوٹ شاہد محمود نےبطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ صدارت کے فرائض مہمانوں کے اصرار پر کیوریٹر ایوانِ اقبال محترمہ رضیہ عامر نےانجام دیے،دیگر مہمانوں میں نیشنل سپیرٹ فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری صدارتی ایوارڈ یافتہ لیڈراورسیاح مقصود احمد چغتائی ،روبینہ شاہین (مصنفہ، شاعرہ)، شبانہ برنی (صحافی)، عندلیب اسد (صحافی)، ڈاکٹر معطر (ماہر نفسیات)علی راج (اینکر ، سوشل ورکر) رانا محمود صاحب (سوشل ورکر) قاضی عبد الرؤف معینی (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ) شبیر شائق (پبلشر، شاعر) نوید مرزا(مصنف، شاعر) محمد اشفاق (سکاؤٹ لیڈر) رانا عامر محمود(سوشل ورکر) حامدنواز(صحافی) گلفام غوری (رائٹر)خاور شاہ (شاعر) ذیشان ریاض (صحافی ) راشد حجازی(سئنیر صحافی)عظیم چوہدری (صحافی)، محمود ترازی (سماجی کارکن) اورسپشل پرسنز نمایاں تھے۔
مقصود احمد چغتائی اور دیگر شرکاء نےعظیم شاعرِمشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا کہ ان کی شاعری فکرِ انسانی میں انقلاب برپا کردیتی ہے جو نوجوانوں کو مایوسی کے اندھیروں سےنکال کرامید کے راستے پر گامزن کرتی ہے۔
مہمانِ خصوصی شاہد محمود نےجدید علوم وہنرکو وسیع پیمانے پرعام کرنے کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صبا ممتاز نے قومی ترقی اور اصلاحِ معاشرہ کے لئے مثبت سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر محفل رضیہ عامر نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کی شاعری پر عمل کرنے میں ہی قومی ترقی کا راز مضمر ہے۔
نیشنل سپیرٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے مہمانانِ خصوصی کو میڈلز اور صدرِ مجلس کو شیلڈ سے نوازا گیا۔ اختتامی لمحات میں شبیر شائق کی دعا کے بعد بچوں کے ساتھ مل کر قومی ترانہ پڑھا گیا ۔





































