
اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی حکومت نے نو نومبر کو یوم علامہ اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ۔
کابینہ سیکرٹریٹ سے جاری کنوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ9 نومبر 2024کو پورے ملک میں عام تعطیل ہوگی، اس نوٹیفکیشن میں ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعطیل کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔یوم اقبال پر ہفتے کو ملک بھر میں تقریبات اورسیمینارز منعقد ہوں گے ،مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی تقریب منعقد کی جائے گی۔





































