
لاہور( نمائندہ رنگ نو)یوم اقبال کےسلسلےمیں پنجاب بوائےسکاؤٹس ہیڈکوارٹرایبٹ روڈ پرپروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کے صدارت محمد
طارق قریشی صوبائی سیکرٹری پنجاب بوائےسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے کی۔
تقریب میں راحت علی جعفری سیکرٹری ڈوثنل بوائےسکاؤٹس ایسوسی ایشن لاہور ،عادل فاروق کیمپ انچارج گھوڑا گلی مری ،مقصود احمد چغتائی پبلک ریلیشنگ آفیسر لاہور ، سلیم احمد عالی ،عبداللہ جہانزیب،اخترعلی رانا نےشرکت کی۔
تقریب میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحمۃ اللّٰہ علیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ تقریب کی دوسری نشست میں ریٹائر ہونےوالےسیکرٹری ڈویژنل بوائے سکاؤٹس ایسوسی لاہور راحت علی جعفری کی 35سالہ خدمات کو شاندارخراج تحسین پیش کیا گیا اوران کی جگہ آنے والے ڈویژنل سکاؤٹس آر گناںزر اختر علی رانا کوخوش آمدید کہا گیا اوراس بات کی امید ظاہرکی ترقی کوجوسفرراحت علی جعفری کی قیادت میں شروع ہوا تھا جاری رہے گا۔





































