جنرل (ر)معین الدین حیدر کی زیر صدارت ہمدرد شوریٰ کراچی کا ماہانہ اجلاس

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو )ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کی موجودگی میں ہمدرد شوریٰ کراچی کا ماہانہ اجلاس اسپیکر جنرل

(ر)معین الدین حیدر کی زیر صدارت ہمدرد کارپوریٹ ہیڈ آفس میں منعقد ہوا، جس کا موضوع ’’بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات کی روشنی میں پاکستان کی تعمیر‘‘ تھا۔

 اجلاس کے مہمان مقرر معروف محقق اور تاریخ دان پروفیسر ڈاکٹر محمدرضا کاظمی نے کہاکہ پاکستان کی تعمیر نو کے لیے پہلے ہمیں قائد اعظم کا تصور برائے ریاست پاکستان سمجھنا ہوگا۔قائد اعظم پاکستان کو ایک روشن خیال ترقی یافتہ اسلامی فلاحی ملک دیکھنا چاہتے تھے۔ان کی تقاریر سےپاکستان کے لیے اُن کی سیاسی بصیرت، دینی عزیمت اور سماجی حقیقت جلوہ گر ہیں۔ انھوں نے بر صغیر کے مسلمانوں کو حیات باوقار کے تین اصول دیئے:اتحاد تنظیم اور یقین محکم، جن کی بنیاد پر پاکستان کو اُن کے افکار کے مطابق ڈھالا جاسکتا ہے۔جو لوگ قائد اعظم کی ڈھاکا میں اُردو کو قومی زبان قرار دینے پر تنقید کرتے ہیں اُنھیں سمجھنا چاہیے کہ تقسیم ہند سے قبل بنگال کے کئی شعرا اور سیاست دانوںنے اُردو کو ملّت کی زبان قرار دیا ہے۔بھارت پہلے دن سے بنگال کو پاکستان سے الگ دیکھنے کا خواہش مند تھا اسی لیے وہ روز اول سے مسلسل سازشیں کرتا رہا۔اُردو مخاصمت کو ہوا دی اور بنگالیوںکو بھٹکایا۔ تاہم وقت نے ثابت کیا کہ قائد اعظم برحق اور دور اندیش سیاست دان تھے کیوں کہ بھارتی اثر و رسوخ کی بدولت آج ہر دوسرا بنگالی اچھی ہندی بول اور سمجھ سکتا ہے۔اس امر سے تو واضح ہوجاتا ہے کہ بنگالیوں کی اُردو مخاصمت بے جا تھی۔ پاکستان میں آمروں نے خرابیاں پیدا کیں ہیں۔ اگر قائد کے فرمودات کے مطابق ملک میں جمہوریت رہتی تو پاکستان آج مضبوط و مستحکم ہوتا۔ 

ڈاکٹر رضوانہ انصاری  نے کہاکہ معاشرے میں ہر سطح پر پھیلی افراتفری، بے ہنگم ترتیب وطرز عمل اخلاقی تربیت کے فقدان کا نتیجہ ہے ۔ صحت مند معاشروں میں لوگوں کی اخلاقی تربیت کا روز اوّل سے اہتمام کیا جاتا ہے۔ا سکول سے ہی بچوں کو معاشرتی اخلاق کا درس دیا جاتا ہے ۔ بچپن سے جب بچوں کے ذہن میں مثبت باتیں ڈالی جاتی ہیں جو بعد میں فطرت ثانیہ بن جاتی ہیں۔ نصاب میں بچوں کو شروع سے قومی وحدانیت کے تصور سے روشناس کروانا چاہیے۔ تعلیم بالغان کے تحت شہروں گوٹھوں میں لیکچرز کا اہتمام کرنا چاہیےجس میں بتایا جائے کہ تمام انسان برابر حقوق رکھتے ہیں۔سیاسی جماعتوں کو قانونی طور پر پابند کیا جائے کہ وہ ایسی فکری نشستوں کا اہتمام کریں۔ کسی بھی معاشرے کی اصل خوبی اپنے مسائل کا درست ادراک کرنے کی صلاحیت ہے، جو ہم میں ناپید ہے۔شہری اسٹریٹ کرائمز کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہیں، منافع خوری ، مہنگائی، بے روزگاری سمیت کئی سماجی مسائل مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

 معین الدین حیدر نے کہاکہ پاکستان میں عمومی طور پر اقلیتوں کے ساتھ نامناسب سلوک روا نہیں رکھا جاتا۔ ایسے واقعات کے پیچھے کوئی دوسری وجہ کارفرما ہوتی ہےجیسےکاروباری معاملہ ، زمین کا جھگڑا اور لین دین کا۔ تاہم رنگ ایسا دیا جاتا ہے تاکہ اکثریت کو مشتعل کیا جاسکے۔ ملک میں امن و امان کی مخدوش صورت حال کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور پولیسنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہیے۔ آج ہمارے ملک میں جو بھی مسائل ہیں یہ قائد کے فرمودات سے انحراف کا نتیجہ ہیں۔

کموڈور (ر) سدید انور ملک  نے کہاکہ پاکستان کے قیام کے بعد قائد اعظم بہت کم عرصہ حیات رہے، تاہم اس دوران اُنھوں نے ریاستی امور کے تمام پہلووں پر قوم کی راہنمائی کی۔ تعلیم و تربیت پر قائد نے بہت زور دیا تھا کیوں تعلیم کے ذریعے ہی قومیں تشکیل پاتی ہیں۔چٹاگانگ میں قومی خظاب کے دوران اُنھوں نے چور بازاری اور منافع خوری کو ملک دشمنی سے تعبیر کیا۔ ایک اور خطاب میں اُنھوں نے فرمایا تھاکہ بدعنوانی اور کرپشن ملکی ترقی میں حائل رُکاوٹیں ہیںاور سرکاری افسران کو تلقین کی کہ وہ ایماندار ی سے کام کریں۔قائد اعظم نے صوبہ پرستی اور فرقہ پرستی کو بھی عفریت قرار دیا اور جمہوریت کو مساوات سے تشبیہ دی ۔ قوم میں اعتماد تحمل اور حسن اخلاق کی ترغیب دی اور ملک میں صنعت سازی کو کلیدی قرار دیا۔

اجلاس سے ڈپٹی اسپیکر کرنل (ر) مختار احمد بٹ، پروفیسر محمد رفیع ، جسٹس ضیا پرویز، پروفیسر ڈاکٹر خالدہ غوث ، پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالد، ظفر اقبال ، پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان، رضوان احمد، پروفیسر ڈاکٹر شاہین حبیب، ڈاکٹر امجد جعفری صاحب اور قدسیہ اکبر نے خطاب کے دوران کہاکہ قائد اعظم کے فرمودات منطقی اور قابل نفاذ ہیں۔ ان فرمودات پر پاکستانی قوم کی تشکیل کرنی تھی جو نہ کی جاسکی لیکن اب ضرورت ہے کہ پاکستانی قوم بنائی جائے،جس کے لیے مذہبی و لسانی شناخت پر پاکستان کی شناخت کو ترجیح دینا ہوگی۔ ملک کے مستقبل پر یقین محکم اور اعتماد متزلزل ہوگیا ہے۔ مایوسی کفر ہے گناہ ہے۔ کاروباری طبقے کی ذمے داری ہے کہ وہ نت نئے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔قائد اعظم کی سوچ کے مطابق تعمیر نو کرنی ہے اور آزاد فکر و سوچ کا حامل معاشرہ بنانا ہے۔اس وقت سندھ میں تقریباً چھ ہزار گھوسٹ اسکولز ہیں وہ بھی دھیرے دھیرے ختم ہورہے ہیں۔ حکومت سندھ بہرکیف اچھی کوششیں کررہی ہے۔مسلم نیشن اسٹیٹ کے تصور سے نکل کر پاکستان کو ویلفیئر اسٹیٹ بنانا ہوگا۔  ہمیں نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے۔قائد اعظم کا واضح ارشاد ہے کہ سب پاکستانی ہیں اور ہم سب کو علاقائی، لسانی، طبقاتی، گروہی اور مسلکی اختلافات سے دور رہنا ہو گا۔ انہوں نے کئی بار اپنی تقریروں میں پر زور الفاظ میں ملی و مذہبی تعصبات کی نفی کی اور کہ ہم پنجابی، پٹھان، سندھی، بلوچی اور بنگالی بن کر نہیں بلکہ پاکستانی بن کر ہی زندہ و مضبوط قوم بن سکتے ہیں۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے