
کراچی ( رنگ نو ڈیسک )کراچی کے نوجوان کی محبت میں آئی امریکی خاتون نے واپس امریکا جانے کیلئے اپنی شرط پیش کی ہیں ۔
معروف سماجی کارکن رمضان چھیپا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کو تلاش کررہی ہے ۔اس نے نوجوان سے آن لائن شادی کی ہے ۔،حکومت اسے اس کے شوہر کو اس سے ملادے ،وہ شوہر کے ساتھ دبئی چلی جائے گی ۔امریکی خاتون نے ایک لاکھ روپے دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے پیسے کیلئے شادی نہیں کی ۔اس کے پاس پیسہ ہے ۔
رمضان چھیپا کا کہنا ہے کہ خاتون اس کی بہن ہے جو جب تک چاہے وہ یہاں رہ سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ۔قبل ازیں اسے واپس امریکا بھیجنے کی تمام کوششیں نام ہوگئیں تھیں ،تاہم پولیس نے اسے چھیپا ویلفیئر کے دفتر منتقل کردیا تھا، جہاں خاتون کو الگ کمرہ دے دیا گیا ہے ،خاتون اکتوبر میں نوجوان کی محبت کی خاطر سات سمندر پار پاکستان ٓئی تھی اور نوجوان کو تلاش کررہی تھی ،نوجوان اور اس کے اہل خانہ گھر چھوڑ کر کہیں اور منتقل ہو گئے ہیں ۔





































